صوبہ پکتیا ضلع سیدکرم کے جہانگیرخیل کےعلاقے میں امریکی ڈرون طیارے نےاتوار کےروز سہ پہر کے وقت ایک مکان کو نشانہ بنایا اور ایک ہی خاندان کے 3 افراد شہید ہوئے۔
امریکیوں اور ان کے کٹھ پتلیوں نے قندہار وہرات صوبوں میں بھی عوام کو نشانہ بنایا۔
رپوٹ کے مطابق اتوار کے رات گیارہ بجے کے لگ بھگ صوبہ قندہار ضلع خاکریز کے لام کے علاقے میں امریکیوں اور ان کے کٹھ پتلیوں نے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے چھاپہ مار کر ظلم وبربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 گاڑیوں کو جلا کر خاکستر، 3 شہریوں کو زخمی، جبکہ 3 شہید کردیے۔
اطلاع کے مطابق سنیچر کے روز عصر کے وقت امریکیوں اور ان کے کٹھ پتلیوں نے صوبہ ہرات ضلع غوریان کے گاودار کے علاقے میں چھاپہ مار کر ظلم وبربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک گاڑی اور ایک موٹرسائکل جلا کر خاکستر اور متعدد شہری گرفتار کرکے فرار ہوئے۔