کابل(بی این اے ) نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر اخوند، نے آج صوبہ سرپل میں آمو آئل فیلڈ کے مزید آٹھ کنوؤں سے تیل نکالنے کا افتتاح کیا۔
باختر نیوز کی معلومات کے مطابق؛ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں وزیر معدنیات و پیٹرولیم شیخ شہاب الدین دلاور اور سرپل کے صوبائی حکام بھی موجود تھے۔ نائب وزیراعظم برائے اقتصادی امور نے کہا ہے: امارت اسلامیہ نے تمام صوبوں کی متوازن ترقی پر توجہ دی ہے اور آج ہم سرپل میں ایک اہم منصوبے کے افتتاح کا مشاہدہ کر رہے ہیں، جس کا پہلا فائدہ اس صوبے کے باشندوں کو پہنچے گا۔
ملا برادر نے کہا کہ اس اہم منصوبے کے آغاز کے ساتھ ہی صوبہ سرپل میں عوام کے مطالبے کے مطابق ایک بڑا سہولیات سے آراستہ ہسپتال، ایک معیاری سڑک اور پانی کا ڈیم بھی تعمیر کیا جائے گا، جو ہزاروں لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور ملک کی اقتصادی ترقی اور آمدنی کے اضافے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
ملا برادر اخوند نے ملک کی ترقی و تعمیر نو کے لئے دن رات ایک کر کے کام شروع کر دیا ہے
آج صوبہ سرپل میں تیل (پیٹرولیم مصنوعات) کا دوسرا بڑا افتتاح کر دیا.
مزید بھی اہم اعلانات کئے. https://t.co/1Zx38nELFe— ALEMARAH URDU (@alemarahurdu1) November 28, 2023
انہوں نے ٹھیکہ لینے والی کمپنی سے کہا کہ وہ مذکورہ منصوبے کا کام ٹھیکے کے مطابق احسن طریقے سے انجام دے اور سرپل کے مکینوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس صوبے میں عامہ المنفعہ منصوبوں کو مکمل کرے۔
آمو آئل فیلڈ میں مزید آٹھ کنوؤں کے فعال ہونے سے روزانہ کی بنیاد پر 800 کیوبک میٹر تیل نکالنے میں اضافہ ہوگا اور یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ مستقبل قریب میں مزید 10 کنویں فعال ہوجائیں گے۔
واضح رہے کہ آمو آئل فیلڈ میں اس وقت 350 انجینئرز اور 550 ورکرز براہ راست کام کر رہے ہیں، جس میں مزید آٹھ کنوؤں کے فعال ہونے سے اضافہ ہو گا۔