ہفتے کی شام اسرائیلی قابض فوج نے گذشتہ سات اکتوبر "غزہ ڈویژن” میں جنوبی بریگیڈ کے کمانڈر کی ہلاکت کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔

عبرانی چینل 12 کی رپورٹ کے مطابق قابض فوج کے ترجمان نے کرنل ایساف حمامی کی ہلاکت کا اعتراف کیا۔ اسے غزہ ڈویژن کے جنوبی بریگیڈ کے کمانڈر، کے طور پر تعینات کیا گیا تھا۔ "طوفان الاقصیٰ” جنگ کے آغاز میں ہلاک ہوئے اسرائیلی اہلکار کی لاش حماس کے پاس ہے۔

قابض فوج کے ترجمان نے مزید کہا کہ اس کا ایک فوجی جو 932 ویں بٹالین "نہال بریگیڈ” سے تعلق رکھتا تھا  کل ہفتے کے روز شمالی غزہ کی پٹی میں جھڑپوں کے دوران شدید زخمی ہوگیا۔

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ 27 اکتوبر کو غزہ کی پٹی پر قابض فوج کی زمینی دراندازی کے آغاز کے بعد سے اب تک قابض فوج کے اہلکاروں اورافسروں کی مجموعی طور پر تسلیم شدہ ہلاکتوں کی تعداد 72 تک پہنچ گئی ہے۔

۔7 اکتوبر سے اب تک قابض فوج کی ہلاکتوں کی تعداد 392 اور افسروں کی 59 انٹیلی جنس ایجنسی شن بیٹ کے 10 اہلکار ہلاک ئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے