اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے صیہونی قابض فوج کی غزہ کی پٹی میں گھسنے والی کی 10 گاڑیوں اورٹینکوں کو تباہ کر دیا اور صفر رینج سے متعدد فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائی کا آج 59 واں دن ہے جس میں فلسطینی مجاھدین نے دشمن فوج کے ٹھکانوں اور یہودی بستیوں پر راکٹ فائر کیے۔

القسام بریگیڈز نے ایک بیان میں کہا کہ اس کے مجاہدین نے الشیخ رضوان کے علاقے میں صفر کے فاصلے سے دشمن کے متعدد فوجیوں کو ہلاک کر دیا اور خود بہ حفاظت اپنے ٹھکانوں کی طرف لوٹ گئے۔

ایک اور رپورٹ میں القسام بریگیڈز نے تصدیق کی ہے کہ اس کے مجاہدین آج صبح سے "ال یاسین 105” گرنیڈ کے ذریعے مشرقی غزہ کے محور میں 5 صہیونی ٹینکوں اور کیریئرگاڑیوں کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔

اس نے 114 ملی میٹر شارٹ رینج "رجوم” راکٹ سسٹم کے ساتھ کیبوتیز "نیریم” پر حملہ  کیا اور "ماجین” بستی کے مشرق میں دشمن کے مراکز پر راکٹوں سے بمباری کا بھی اعلان کیا۔

قابض فوج نے آج، پیر کو اس بات کا اعتراف کیا کہ اس کے تین فوجی شمالی غزہ کی پٹی میں لڑائیوں میں مارے گئے اور شدید زخمی ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے