اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز  اور دوسرے مزاحمتی گروپوں کی طرف سے گذشتہ 72 گھنٹے میں غزہ کے محاذ جنگ پر قابض فوج کو بھاری جانی اور مالی نقصان سے دوچار کیا ہے۔

القسام بریگیڈز کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کی نقل مرکز اطلاعات فلسطین کو موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مجاہدین گذشتہ 72 گھنٹوں کے دوران غزہ میں لڑائی کے تمام محاذوں پر 135 فوجی گاڑیوں اور ٹینکوں کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کردیا گیا۔

القسام بریگیڈزنے کئی سرنگوں کے سوراخوں اور دشمن کے فوجیوں کے ٹھکانوں کو بوبی ٹریپ کرنے کے بعد اڑانے کے بعد درجنوں صیہونی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کر دیا۔

اس کے مجاہدین نے مارٹر گولوں اور کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں سے فوجی مراکز کو تباہ کیا۔ صہیونی ریاست کے اندر مختلف اہداف اور مختلف رینج کے ساتھ شدید گولہ باری کی گئی۔

القسام بریگیڈزنے کہا کہ اس کے مجاہدین شمالی غزہ کی پٹی میں بیت لاہیا میں ایک گھر کے اندر موجود صہیونی فٹ فورس کو اینٹی پرسنل راکٹوں سے نشانہ بنایا جس میں متعدد صہیونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

اس نے تصدیق کی کہ اس کے مجاہدین نے خان یونس شہر کے مشرقی محور میں صہیونی فوجیوں کے ایک کیریئر کو "ال یاسین 105” میزائل سے نشانہ بنایا۔

بریگیڈز نے اعلان کیا کہ القدس بریگیڈز کے ساتھ مل کر خان یونس شہر کے شمالی محور میں گھسنے والی فورسز کو مارٹر گولوں سے تباہ کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

القسام مجاہدین الشیخ رضوان کے علاقے میں سرنگ کی آنکھ کو بوبی ٹریپ کرنے میں کامیاب ہوئے۔ جیسے ہی قابض فوج نے سرنگ کی طرف پیش قدمی کی تو مجاھدین نے اسے فوجیوں کے ساتھ اڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں متعدد صہیونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

القسام کے مجاہدین نے شمالی غزہ کی پٹی میں بیت لاہیا میں التقدم محور میں "ال یاسین 105” گولوں سے دو فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔

اس سے قبل القسام بریگیڈز نے اعلان کیا تھا کہ گذشتہ 72 گھنٹوں کے دوران وہ صرف غزہ شہر میں دراندازی کے علاقوں میں 79 فوجی گاڑیوں کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کرنے میں کامیاب ہوئے۔

القسام بریگیڈز نے خان یونس شہر کے مشرقی محور میں صہیونی میرکاوہ ٹینک کو "ال یاسین 105” میزائل سے نشانہ بنایا۔

القسام بریگیڈز نے خان یونس شہر کے مشرقی محور میں "ال یاسین 105” گولے سے ایک فوجی بلڈوزر کو بھی نشانہ بنایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے