اسرائیلی ریاست کے ذرائع ابلاغ نے غزہ کی پٹی میں مجاھدین کے ہاتھوں صہیونی فوج کو پہنچنے والے جانی اور مالی نقصانات کے بارے میں فوج کی طرف سے جاری کردہ اعدادو شمار کو مشکوک قراردیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کا  کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کو فلسطینی مزاحمت کاروں کے ہاتھوں بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے مگر فوج اپنے نقصانات چھپا رہی ہے۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دوسری طرف مزاحمتی فورسز نے غزہ میں دشمن کو بھاری جانی اور مالی نقصان سے دوچار کرنے کا دعویٰٗ کیا ہے۔

غزہ میں مجاھدین کے دشمن فوج پر حملوں کے سامنے آنے والے مناظر اور ان کی شدت ظاہر کرتی ہے کہ دشمن کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

مجاھدین نے کئی ایسے مناظر بھی جاری کیے ہیں جن میں دشمن فوج کی چیخ پکار اور مدد کے لیے فریاد سنی جا سکتی ہے۔

اسرائیلی اخبارات میں شائع خبروں میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے غزہ کی پٹی میں معمولی نقصانات کے دعوے مشکوک ہیں۔ اسرائیلی فوج غزہ میں اصل نقصانات پر پردہ ڈال رہی ہے۔

عبرانی اخبار ’ہارٹز‘ نے ایک رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکتوں، زخمیوں کی تعداد اور ہسپتالوں میں علاج کے لیے لائے جانے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد میں بہت بڑا فرق ہے۔ اسرائیلی فوج غزہ میں زخمیوں کی جو تعداد بیان کررہی ہے وہ کم ہے جب کہ ہسپتالوں میں ہزاروں کی تعداد میں فوجیوں کو زخمی حالت میں لایا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں آپریشن شروع ہونے کے بعد اس کے 5 ہزار فوجی زخمی ہوئے ہیں جب کہ ہسپتالوں میں لائے گئے زخمی اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 10 ہزار سے زاید ہے۔

رپورٹ کے مطابق بئر سبع کے سورکا ہسپتال میں ہفتے کی شامل 28 زخمی فوجی لائے گئےجن میں سے 6 کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔ اسرائیلی فوج نے ان کے بارے میں کوئی معلومات ظاہر نہیں کیں۔

ادھر اسرائیلی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں آپریشن شروع ہونے کے بعد 10 ہزار 548 زخمی فوجیوں کو علاج کے لیے ہسپتالوں میں لایا گیا ہے۔

ادھر القسام بریگیڈز کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران دشمن کی 44 گاڑیاں تباہ اور کم سے کم 40 صہیونی فوجی جھنم واصل ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے