امریکی فوجی طیارہ جاپان کے جزیرے کے قریب گر کر تباہ
امریکی فوجی طیارہ جاپان کے یاکوشیما جزیرے کے قریب سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔ ترجمان جاپانی کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے امریکی فوجی طیارہ یاکوشیما جزیرے کے قریب گرا، طیارے میں 6 افراد سوار تھے۔ جاپان کے کوسٹ گارڈ کے مطابق جائے حادثہ کے قریب ایک شخص مردہ پایا گیا ہے، باقی طیارے میں […]
غزہ میں اسپتالوں کے نیچے بنکرز اسرائیلی فوج نے بنائے تھے،سابقہ اسرائیلی وزیر
اسرائیل کے سابق وزیراعظم ایہود بارک نے اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں اسپتالوں کے نیچے بنکرز اسرائیلی فوج نے بنائے تھے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو انٹرویو میں ایہود بارک نے اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں اسپتالوں کے نیچے بنکرز اسرائیلی فوج نے بنائے تھے اور یہ […]
یمن ، بحیرہ احمر میں اسرائیلی تاجر کا بحری جہاز اغوا
یمن کے حوثیوں نے بحیرہ احمر میں اسرائیلی تاجر کا بحری جہاز اغوا کرلیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ترکیے سے بھارت جانے والے جہاز پر عملے کے 52 افراد موجود ہیں، برطانوی کمپنی کا رجسٹرجہاز اسرائیلی ٹائیکون کی جزوی ملکیت ہے۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ یمن کے حوثیوں کی جانب سے اغوا کیا […]
غزہ میں مزید قتل عام کی اجازت نہیں دی جاسکتی ،مارٹن گریفتھس جنرل سیکرٹری برائے انسانی حقوق
اقوام متحد ہ کے جنرل سیکرٹری برائے انسانی حقوق اور ہنگامی امداد کے کورڈینیٹر مارٹن مارٹن گریفتھس نے ایک بیان جاری کیا ہے غزہ میں مزید قتل عام کی اجازت نہیں دی جا سکتی ، انہوں نے کہا کہ غزہ میں قتل عام خطرناک حد تک روز بہ روز بڑھتی جاری ہے اور پوری دنیا […]
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اور عرب لیگ کے مشترکہ سربراہی ہنگامی اجلاس کا اعلامیہ جاری
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اور عرب لیگ کے مشترکہ سربراہی ہنگامی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں غزہ کا محاصرہ ختم، انسانی امدادکی فراہمی اور اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدات روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ سعودی عرب کی میزبانی میں مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ کی صورتحال پر اسلامی تعاون […]
دوحہ : قطری وزیر اعظم، امریکی سی آئی اے اور اسرائیلی موساد کا اہم سہہ فریقی اجلاس
برطانوی خبر رساں ادارے رائیٹرز کے مطابق جمعرات کے روز قطر کے صدر مقام دوحہ میں ایک اہم سہہ فریقی اجلاس منعقد ہوا۔ خبر رساں ادارے نے اس اجلاس سے متعلق بریفنگ لینے والے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اجلاس میں قطری وزیر اعظم، امریکی سی آئی اے اور اسرائیل کی بدنام زمانہ خفیہ […]
ترکیہ پارلیمنٹ نے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔
استنبول: ترکیہ کی پارلیمنٹ نے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔ ترک پارلیمنٹ میں موجود ریسٹورنٹ سے تمام اسرائیلی مصنوعات کو نکال دیا گیا، ترکیہ کی پارلیمنٹ کی جانب سے فیصلہ عوامی رائے کے بعد کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر ترک عوام نے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکا ٹ کی مہم چلائی تھی، […]
قطر : العدید ائیر بیس پر امریکی فوجی مارا گیا
قطر میں العدید ائیر بیس پر امریکی فوجی مارا گیا۔ امریکی وزیر دفاع نے ایک بیان میں کہاہے کہ قطر میں العدید ائیر بیس میں ایک33 سالہ فوجی مارا گیا ہے ۔ پینٹا گون نے بتایا کہ مارے جانے والے فوجی کا نام فلیکس ای بیرروس تھا اور وہ گذشتہ ہفتے جمعہ کے روز العدید […]
بحرین نے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلا لیا
بحرینی ایوان نمائندگان پارلیمنٹ نے اعلان کیا کہ خلیجی ملک نے اسرائیل سے اپنے سفیر کو واپس بلا تے ہوئے تل ابیب کے ساتھ اقتصادی تعلقات معطل کر دیے ہیں۔ ایوان نمائندگان نےجمعرات کے روز ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کا ایلچی بھی بحرین سے روانہ ہو گیا ہے۔ اس نے مزید کہا کہ […]
اردن نے تل ابیب سے اپنا سفیرواپس بلوانے کا اعلان کر دیا
اردن نے تل ابیب سے اپنا سفیر واپس بلوانے کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیل سے کہا ہے کہ وہ بھی اپنا سفیر عمان بھیجنے سے گریز کرے۔ وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سفیروں کے دوطرفہ تبادلے کا معاملہ اب غزہ کے خلاف اسرائیلی جارحیت رکوانے سے مشروط ہے۔ عمان وزارت […]