ذبیح اللہ مجاھد نے یوناما کی تازہ ترین رپورٹ کو مسترد کر دیا

کابل(بی این اے )
امارت اسلامیہ افغانستان کی جانب سے وزارت امر بالمعروف، نہی المنکر اور شکایات کی سماعت سے متعلق یوناما کی تازہ ترین رپورٹ کو مسترد کر دیا گیا ہے۔

امارت اسلامیہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ افغانستان میں وزارت امر بالمعروف، نہی عن المنکر اور سمع شکایات کے طریقہ کار پر یوناما کی تنقیدیں بے بنیاد ہیں، اور مذکورہ وزارت کی جانب سے دیے گئے احکام اسلامی ہیں۔
مجاہد نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے یوناما کی رپورٹ بنانے والے افغانستان کا مغربی نقطہ نظر سے جائزہ لینے کی کوشش کر رہے ہیں جو کہ غلط اور بے تحقیق ہے،افغانستان کا ایک مسلم معاشرے کے طور پر جائزہ لیا جانا اور اس ملک کے عوام کے مطالبات، جو اکثریت مسلمان ہیں جنہوں نے شرعی نظام کے قیام کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں، کو مدنظر رکھنا چاہیے۔
پریس ریلیز میں انکشاف کیا گیا کہ افغانستان میں امارت اسلامیہ کے دور حکومت میں شہریوں کے تمام شرعی حقوق کو مکمل تحفظ دیاگیا ہے، خواہ وہ عورتیں ہوں یا مرد، ان کے ساتھ شریعت اور اسلامی قوانین کے مطابق برتاؤ کیا جاتا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے