بھارت کے شہر لکھنؤ میں بھی رمضان کاچاند نظر آگیا۔

بھارت کے شہر لکھنؤ میں رمضان کاچاند نظر آگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے کئی شہروں میں مقامی سطح پر چاند دیکھنے کیلئے کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔

لکھنؤ میں رمضان کا چاند نظر آگیا جس کے بعد بھارت میں منگل 12 مارچ کو یکم رمضان ہوگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی میں وقت سحر صبح 5 بج کر 18 منٹ اور افطار مقامی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 27 منٹ پر ہوگا۔

اس کے علاوہ حیدرآباد میں سحری مقامی وقت کے مطابق 5 بج کر 16 منٹ اور افطار شام 6 بج کر 26 منٹ پر ہوگی۔

بھارتی شہر ممبئی میں وقت سحر 5 بج کر 38 منٹ اور افطار 6 بج کر 48 منٹ پر ہوگی جبکہ پونے میں سحری مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 34 منٹ اور افطار 6 بج کر 44 منٹ پر ہوگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے