پشاور مچنی کے علاقے میں پولیس موبائیل پر حملہ 2، پولیس اہلکار شہید

پشاور میں مچنی گیٹ کے علاقے میں پولیس موبائل پر دہشتگردوں  کے حملے میں  2 پولیس اہلکار شہید اور ایک  اےایس آئی زخمی ہوگیا۔

ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق پولیس اہلکار معمول کی پٹرولنگ گشت پر تھے  کہ دہشتگردوں نے گھات لگا کر موبائل پر حملہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ حملے میں کانسٹیبل اجمل اور سراج شہید جبکہ موبائل افسر مظہر زخمی ہوا۔

ایس ایس پی آپریشنز  نے کہا کہ حملہ آوروں کے خلاف سرچ آپریشن کر رہے ہیں، پولیس افسران بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے