فلسطینی علماء کونسل کی اہالیان غزہ کی نصرت کے لیے نوافل اور قنوت نازلہ کی اپیل

فلسطینی علما کونسل نے دُنیا بھر کے مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ کے مظلوم عوام کی نصرت کے لیے نوافل نماز ادا کریں اور نمازوں میں قنوت نازلہ کا اہتمام کریں۔

بدھ کے روز علما نے ایک بیان میں کہا کہ”اسلامی دنیا کے ممالک کے معزز علماء، مبلغین اور منبر ومحراب ” سے اپیل کی جاتی ہے وہ مساجد اور کھلے مقامات پر فلسطینیوں کی نصرت کے لیے با جماعت نماز ادا کریں اور منبرو محراب سے مظلوم فلسطینی عوام بالخصوص غزہ کےعوام کی حمایت میں آواز بلند کریں۔

"فلسطینی علما "کونسل نے میڈیا اداروں سے کہا کہ وہ اپنے پاس موجود صلاحیتوں، ذرائع ابلاغ اور میڈیا چینلز کے ساتھ میڈیا کے فورمز سے فلسطینیوں کے لیے آواز بلند کریں۔

خیال رہے کہ علما کونسل لبنان کے دارالحکومت بیروت میں 2009ء میں قائم کی گئی تھی، جس میں متعدد اسلامی ممالک کے علماء کی ایک بڑی تعداد اور فلسطینی عوام کے علماء کی بڑی تعداد شامل ہوئی تھی۔

غزہ کی پٹی میں امریکی اور مغربی ممالک کی مدد سے جارحیت کا سلسلہ 335 ویں روز میں جاری ہے۔ روزانہ قابض فوج سیکڑوں فلسطینیوں کو شہید کررہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے