مغربی کنارے میں فلسطینی مزاحمتی فورسز قابض اسرائیلی افواج کا مقابلہ کر رہی ہیں۔ مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں فوجی اور آباد کاری کے اہداف کے خلاف آپریشن اور حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مغربی کنارے میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے 34 مزاحمتی کارروائیاں کیں، جن میں مسلح جھڑپیں، دھماکہ خیز آلات سے دھماکے اور آباد کاروں سے مقابلہ کرنا شامل ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کی جانب سے بدھ کے روز موصولہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مزاحمت کاروں اور قابض فوج میں نو مسلح جھڑپیں ہوئیں۔ آٹھ بارودی آلات سے دھماکے کیےگئے۔13 مقامات پر جھڑپیں ہوئیں اور تین دھماکے کیے گئے۔
القدس شہر میں شعفاط کیمپ میں قابض اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔
شہر رام اللہ اور العمری کیمپ میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ مغربی کنارے اور غزہ کے خلاف جاری جارحیت کی مذمت کی اور بیتونیہ قصبے میں قابض فوج کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔
مزاحمت کاروں نے شمالی وادی اردن میں قابض فوجیوں پر فائرنگ کی۔
جنین میں کئی جھڑپیں ہوئیں، جب مزاحمت کاروں نے قابض فوج کی طرف سے شہر اور کیمپ میں کیے گئے زبردست حملے کا بھرپور جواب دیا۔
جنین میں جھڑپیں کیمپ، سینما کے گول چکر، الحمامہ، صنعتی زون اور الناصرہ اسٹریٹ میں ہوئیں۔
طولکرم میں شہر نور شمس کیمپوں میں پرتشدد جھڑپیں ہوئیں۔اس دوران قابض فورسز کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا۔