کیا آپ جانتے ہیں کہ زمزم کے کنوں کے کتنے نام ہیں ؟

 کیا آپ جانتے ہیں کہ زمزم کے کنوں کے کتنے نام ہیں ؟ اگر نہیں تو جانیں ہمارے اس مختصر رپورٹ میں ۔۔۔

زمزم کا کنواں ایک قدیم کنواں ہے جو اسماعیل علیہ السلام کے زمانے کا ہے۔ یہ خانہ کعبہ کے مشرق میں مطاف کے ملتزم سے متصل صحن میں واقع ہے۔

دو مقدس مساجد کے امور کی جنرل اتھارٹی نے وضاحت کی کہ اس کنویں کے کئی نام ہیں۔ کنویں کو زَمْزَمُ، مَكْتُومَةً، مَضْنُونَةً، شُبَاعَةُ، سقيا الرواءُ، رَكْضَةُ جبريل، هَزْمَةُ جبريل، شفاء سقمٍ، طَعامُ طُعْمِ اور حفيرة عبد المطلب کے ناموں سے جانا جاتا ہے۔

زمزم کے کنویں میں روئے زمین کے بہترین پانیوں کا بابرکت پانی موجود ہے۔ اللہ کے خلیل حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنی اولاد کو خدا کے گھر کے قریب ایک غیر کھیتی والی وادی میں آباد کیا تھا۔ یہ کنواں اس وقت سے جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے