پاکستان اسرائیل کے ایران پر حملے کی صورت حال کا جائزہ لے رہا ہے ، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے ’’کہ ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی میڈیا رپورٹس اور خطے کی صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں۔‘‘۔

ہفتہ وار بریفنگ کے حوالے سے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ اسرائیل کی ایران کے خلاف جارحیت کی رپورٹس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیل کی جانب سے 13 اپریل کو شام میں ایرانی سفارت خانے پر حملے کے جواب میں ایران کی جانب سے اسرائیل پر ڈرون حملہ کرنے کے چند دن بعد آج (19 اپریل کو) اسرائیلی فوج نے دوبارہ کارروائی کرتے ہوئے ایران کے صوبے اصفہان پر میزائل داغ دیے، تاہم ایران نے اِن میزائل حملوں کی تردید کردی تھی جس کے بعد مشرقی وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ کا خطرہ مزید بڑھ گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے حال ہی میں سعودی عرب کے وفد کے پاکستان دورے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’سعودی عرب کے وفد کا پاکستان کو دورہ بہت کامیاب رہا، سعودی عرب وفد کا دورہ وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے بعد ممکن ہوا۔‘‘۔

انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں صعنت، آبی وسائل سمیت دیگر سیکٹر پر کام کرنے کا عزم دیکھا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے وزارئے خارجہ نے غزہ میں سیز فائر پر اتفاق کیا، وزیر اعظم کی دورہ سعودی عرب میں شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے