القسام بریگیڈ نے اسرائیلی فوجیوں پر اسی کے بموں سے حملہ متعدد فوجی ہلاک

اسلامی تحریک مزاحمت [القسام] بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاہدین نے شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ کےعلاقے اور وسطی پٹی کے جحر الدیک کے علاقے میں قابض دشمن فوجیوں پر اسی کے بموں سے حملہ کرکے کئی فوجیوں کوہلاک اور ٹینکوں کو تباہ کیا ہے۔

القسام مجاہدین نے 2 ٹن کے دو میزائلوں کو دوبارہ استعمال کرنے کے بعد 5 صیہونی ٹینکوں کو تباہ کرنے اور ان کے تمام اہلکاروں کو ہلاک اور زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ بم قابض فوج نے فلسطینی سکیورٹی اہلکاروں کے گھروں پر گرائے تھے مگر وہ پھٹے نہیں بلکہ ناکارہ ہوگئے تھے جو اب مجاھدین کے کام آئے۔

قسام مجاہدین غزہ شہر کے الشیخ رضوان محلے میں صفر رینج سے ایک صہیونی ہلاک کیا۔

القسام بریگیڈز نے اعلان کیا کہ غزہ شہر کے الشیخ رضوان محلے میں دو صہیونی گاڑیوں کو دو "یٰسین 105” گولوں سے نشانہ بنایا گیا۔

القسام بریگیڈز نے خان یونس کے علاقوں میں گھسنے والے دشمن کی فوج کے ٹھکانوں کو بھاری صلاحیت کے مارٹر گولوں سے تباہ کر دیا۔

القسام بریگیڈز نے غزہ شہرکے جنوبی محور میں دشمن کے فیلڈ کمانڈ رومز کو بھاری صلاحیت کے مارٹر گولوں سے تباہ کر دیا۔

القسام مجاہدین نے وسطی علاقے کے مشرق میں واقع حجر الدیک کے علاقے میں گھسنے والی دشمن کی فوجا  زیرو رینج سے مقابلہ کیا۔

القسام نے آج ہفتے کے روز اپنے ٹیلی گرام چینل پر مختصر بیان میں کہا کہ "ہم نے جبالیہ البلاد کے علاقے میں بڑی تعداد میں صیہونی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کیا  جب کہ وہاں پر دشمن کے ساتھ جھڑپیں اب بھی جاری ہیں‘‘۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم نے قابض افواج کو نشانہ بنانے کے لیے گوریلا ایکشن بم، الیاسین 105 اینٹی آرمر گولے، اینٹی پرسنل اوربنکر شکن ٹی بی جی گولے” کا استعمال کرکے دشمن فوج کو بھاری جانی نقصان سے دوچار کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے