امریکی صدر نے ایک امریکی سمیت چھ یرغمالیوں کی لاشیں بر آمد ہونے کا دعویٰ کیا ہے

امریکی صدر جو بائیڈن نے ہفتے کی رات اعلان کیا ہے کہ گذشتہ برس سات اکتوبر کو اسرائیلی سرزمین پر حماس کے حملے کے دوران اغوا کیے گئے چھ قیدیوں کی لاشیں غزہ کی پٹی سے ملی ہیں، جن میں اسرائیلی نژاد امریکی ہرش گولڈ برگ پولین کی لاش بھی شامل ہے۔

بائیڈن نے ایک پریس بیان میں کہا کہ "اس سے قبل (ہفتے کو) اسرائیلی فورسز کو چھ یرغمالیوں کی لاشیں حاصل کیں، جنہیں حماس نے رفح شہر کے نیچے ایک سرنگ میں رکھا ہوا تھا”۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب ہم نے تصدیق کی ہے کہ یرغمالیوں میں سے ایک امریکی شہری ہرش گولڈ برگ پولین کی لاش ہے۔

وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ اسرائیلی فورسز نے 6 لاشیں برآمد کی ہیں جنہیں حماس نے رفح شہر کے نیچے ایک سرنگ میں رکھا ہوا تھا۔

قبل ازیں اسرائیل نے کہا تھا کہ اسے غزہ میں لڑائی کے دوران متعدد لاشیں ملی ہیں اور اس کی فوج لاشوں کو نکالنے اور ان کی شناخت کے لیے آپریشن کر رہی ہے جس میں کئی گھنٹے لگیں گے۔ انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ لاشوں کی شناخت کے بارے میں افواہیں نہ پھیلائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے