جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے بھی اسماعیل ہنیہ کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ’فلسطین کی آزادی کی تحریک ختم نہیں ہوں گی۔‘۔
جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے بدھ کو جاری کیے گئے بیان میں مولانا فضل الرحمٰن کے حوالے سے کہا گیا کہ ’اسماعیل ہنیہ کی خدمات کے اعتراف میں آج قومی اسمبلی، سینیٹ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان اسمبلی کے اجلاسوں میں قرادادیں پیش کریں گے۔‘
ساتھ ہی انہوں نے جمعے (دو اگست) کو ملک بھر میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور اسماعیل ہنیہ کی موت پر احتجاج کی کال دے دی، جس کے دوران ملک بھر میں مظاہرے کیے جائیں گے۔