تہران : اسماعیل ھنیہ شہید کی نمازجنازہ ادا کردی گئی

میزائل حملے میں شہید ہونے والے حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ شہید کی نماز جنازہ تہران میں ادا کر دی گئی۔

اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ تہران کے فلسطین سکوائر پر ادا کی گئی، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے نماز جنازہ پڑھائی، نماز جنازہ میں خواتین سمیت مختلف مکاتب فکر کے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ شہید کی نماز جنازہ کل قطر کے دارالحکومت دوحہ میں بھی ادا کی جائے گی، نماز جنازہ کے بعد اسماعیل ہانیہ کو دوحہ میں سپردخاک کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان سمیت متعدد ممالک میں گزشتہ روز اسماعیل ہنیہ  کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی جبکہ متعدد مذہبی اور سیاسی جماعتوں نے آج بھی مختلف مقامات پر غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے