غزہ: القدس اور القسام بریگیڈزکے حملے میں دو صہیونی فوجی ہلاک

اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ اور اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے غزہ میں ایک مشترکہ مزاحمتی کارروائی میں دو صہیونی فوجیوں کو ہلاک کرنے کی ویڈیو جاری کی ہے۔

مجاھدین نے غزہ کے وسطی علاقے الزیتون اور التقدم محور میں دشمن فوجیوں کو دو الگ الگ کاررائیوں میں نشانہ بنایا۔

دونوں جماعتوں کےمجاھدین نےدشمن فوجیوں پر گھات لگا کرحملہ کیا۔

القدس بریگیڈزکی طرف سے دکھائی گئی ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ مجاھدین نے ایک دشمن فوجی کو ہلاک کردیا۔

دوسری جانب القسام بریگیڈز نے ایسے مناظر شائع کیے جن میں انہوں نے الزیتون محلے میں اسٹارز ہال کے پیچھے ایک عمارت میں چھپے ایک اسرائیلی فوجی کو نشانہ بنا کر ہلاک کیا۔

فلسطینی مزاحمت غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں قابض اسرائیلی افواج کا مقابلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ مجاھدین اسنائپر ڈیوائسز، دھماکہ خیز آلات اور دیگر ذرائع استعمال کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے