اسرائیلی بری فوج کے سربراہ اپنے عہدے سے مستعفی

قابض اسرائیلی ریاست کے میڈیا نے رپورٹ کیا ہےکہ بری فوج کے سربراہ تمیر یدی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے استعفے کی وجہ ذاتی نوعیت کے مسائل قرار دیا۔

چند ماہ قبل ملٹری انٹیلی جنس ڈویژن (امان) کے سربراہ ہارون ہیلیوا نے استعفیٰ دے دیا تھا اور اس وقت اسرائیلی میڈیا کو توقع تھی کہ فوج میں داخلی تحقیقات کے اجراء کے بعد قابض اسرائیلی فوج کی قیادت میں استعفوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔سات اکتوبر 2023ء کو القسام بریگیڈز کی طرف سے کیے گئے الاقصی فلڈ آپریشن کو پسپا کرنے میں فوجی اور انٹیلی جنس کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے اب تک متعدد عہدیدار مستعفی ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جن قائدین کا استعفیٰ پیش کرنے کی توقع ہے ان میں چیف آف اسٹاف ہرزی ہیلیوی اور ان کے نائب امیر بارم کے ساتھ غزہ ڈویژن کے کمانڈر ایوی روزن فیلڈ اور جنوبی کمانڈر یارون فنکل مین شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے