مودی ہمارے خطے کا نیتن یاہو ہے۔ یہ بات وزیر مذہبی امور انیق احمد نے آج سوموار کے روز بہاولپور میں ایک خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے گزشتہ روز بابری مسجد کی جگہ مندر کے افتتاح کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بابری مسجد کے ملبے پر مندر بنانے کی جتنی مذمّت کی جائے وہ کم ہے۔ مذہبی جنونیت ہندوستان کی ریاستی پالیسی ہے۔ گجرات کے قصائی کا وزیراعظم بننا ہندوستان کی جمہوریت کے دعوے کا پول کھول دیتا ہے۔ انیق احمد کا مزید کہنا تھا کہ جہاں ہمارے دل دکھے ہیں وہاں یہ بات بھی کہنا اہم ہے کہ آج کا ہندوستان اس بات کا ثبوت ہے کے جناح درست اور نہرو غلط تھے۔ مودی ہمارے خطّے کا نیتن یاہو ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پاکستان ہندوستانی مسلمان بہن بھائیوں کی اس آزمائش کی گھڑی میں ساتھ کھڑا ہے۔ ہندوتوا دور حاضر کی نازی سوچ ہے اور عالمی برادری اس کا سخت ترین نوٹس لینا چاہیے۔