قومی خبریں

حسن نصراللہ کے ٹھکانے کا پتا ایرانی جاسوس نے بتایا تھا ،فرانسیسی اخبار

فرانسیسی اخبار لی پرشین  نے لبنانی سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اسرائیل نے ایک ایرانی ایجنٹ کے ذریعے حساس معلومات حاصل کی تھیں، جن میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ کی بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے میں گذشتہ جمعہ کو قتل سے قبل موجودگی کی نشاندہی ہوتی ہے۔ اس معلومات کے مطابق اسرائیل …

Read More »

شمالی وزیر ستان: ماڑی پٹرولیم کے چارٹرڈ ہیلی کاپٹرکو حادثہ ، 6 مسافر جاں بحق

 ماڑی پٹرولیم کے چارٹرڈ ہیلی کاپٹرایم آئی 8کوحادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 6 مسافر جاں بحق ہوگئے ۔ ترجمان ماڑی پٹرولیم کے مطابق ہیلی کاپٹر شمالی وزیرستان میں پرواز کے دوران ایک آئل فیلڈ کے قریب گر کر تباہ ہوا، ہیلی کاپٹر میں تین غیر ملکی پائلٹس سمیت 14 مسافر سوار تھے۔ ترجمان کے مطابق ہیلی کاپٹر …

Read More »

وزیراعظم شہباز شریف کے بعد نیتن یاہو کا خطاب، پاکستانی وفد نے احتجاجاً واک آؤٹ کردیا

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کے وفد نے اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کے خطاب کیلئے آنے پر احتجاجاً واک آؤٹ کردیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کیا اور فلسطین کا مقدمہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں نسل کشی پر مبنی جنگ اور یوکرین میں خطرناک لڑائی …

Read More »

غزہ کے بچوں کا خون اسرائیلی فوجیوں کے علاوہ ان پر بھی ہے جو خاموش ہیں : وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب کا آغاز قرآن پاک کی آیات کی تلاوت سے کیا۔ وزیر اعظم نت کہا کہ دوسری مرتبہ بطور وزیراعظم پاکستان اس اسمبلی سے خطاب اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمان …

Read More »

صوابی ،پولیس اسٹیشن میں دھماکہ ایک شخص جاں بحق،17 افراد زخمی

صوابی کے پولیس اسٹیشن میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق، 17   افراد زخمی ہوگئے۔ ڈی پی او صوابی ہارون الرشید کے مطابق دھماکا پولیس اسٹیشن کے اندر ہوا ہے۔ دھماکے کے بعد باچاخان میڈیکل کمپلیکس میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ ترجمان ریسکیو کے مطابق پولیس اسٹیشن دھماکےکے زخمی 15 اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ صوابی …

Read More »

ورغلایا گیا کہ خودکش حملے کروں، عدیلہ بلوچ کی والدین سمیت میڈیا سے گفتگو

کوئٹہ : بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے تربت سے خاتون خود کش بمبار عدیلہ بلوچ کو بازیاب کروالیا۔ کوئٹہ میں خودکش بمبار خاتون عدیلہ بلوچ نے والدین اور رکن بلوچستان اسمبلی فرح عظیم کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا  کہ میرا نام عدیلہ اور تعلق تربت سے ہے، ابتدائی تعلیم تربت سے حاصل کی جبکہ نرسنگ کا کورس کوئٹہ …

Read More »

نان فائلرز کی کیٹیگری ختم، جائیداد، بین الاقوامی سفر اور اکاؤنٹ کھولنے پر پابندی ہوگی

اسلام آباد: حکومت نے اصولی طور پر نان فائلرز کیٹیگری کو ختم کرنے پر اتفاق کر لیا۔ ایف بی آر نے نان فائلرز کو نشانہ بنانے کے لیے متعدد پابندیاں متعارف کرانے کا اعلان کیا تاکہ ٹیکس کمپلائنس کو بڑھایا جا سکے اور ٹیکس بیس کو وسیع کیا جا سکے، نان فائلر کیٹیگری کو ختم کر دیا جائے گا۔ فیڈرل …

Read More »

پاکستان نے لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان لبنان کے خلاف اسرائیل کی تازہ ترین فوجی جارحیت کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ اسلام آباد میں جاری ہونے والے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ لبنان کے خلاف جارحیت کا یہ عمل اقوام متحدہ کے چارٹراوربین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی …

Read More »

لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک ، آئی ایس آئی کے نئے سربراہ تعینات

راولپنڈی: لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو آئی ایس آئی کا نیا سربراہ تعینات کردیا گیا۔ ذرائع  کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اس وقت جی ایچ کیو میں ایڈجوٹنٹ جنرل کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں اور وہ 30 ستمبر کو اپنی نئی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اس سے پہلے بلوچستان میں انفنٹری ڈویژن …

Read More »

سوات: پولیس موبائیل کے قریب ریمورٹ کنٹرول دھماکا ایک اہلکار شہید 3 زخمی

سوات میں مالم جبہ روڈ پر پولیس موبائل کو ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کے مطابق ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور  3 زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایاکہ پولیس وین دس سے زائد ممالک کے سفیروں کی سکیورٹی قافلے میں شامل تھی، دھماکے میں تمام سفیرمحفوظ رہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ  قافلے …

Read More »