قومی خبریں

دیر بالا: مٹی کا تودہ مکان پر گرنے سے ایک ہی خاندان کے 12 افراد جاں بحق

دیر بالا میں مٹی کا تودہ مکان پر گرنے سے ایک ہی خاندان کے 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دیر بالا میں پاتراک کے علاقے میں مٹی کا تودہ گھر پر آ گرا جس کے نتیجے میں 2 خواتین، ایک مرد اور 9 بچے زندگی کی بازی ہار گئے، جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق …

Read More »

اسلام آباد ، پشاور ، لاہور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد، پشاور اور لاہور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ پاکستان کے وسطی اور شمالی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے جھٹکے اسلام آباد، لاہور، ملتان اور سرگودھا سمیت ملک شہروں میں محسوس کیے گئے۔ اس کے علاوہ چکوال اور گردو نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے …

Read More »

انٹر نیٹ اکتوبر تک سست رہے گا۔ پی ٹی اے

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی( پی ٹی اے) نے ملک میں انٹرنیٹ کی سست روی کی بنیادی وجہ بتا دی۔  پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  انٹرنیٹ کی سست روی کی بنیادی وجہ7 سب میرین کیبلز میں سے 2 میں خرابی ہے۔ پی ٹی اے کا کہناہے کہ سب میرین کیبل اے اےای-1 اور …

Read More »

تاجروں کی ملک گیر ہڑتال، تجارتی مراکز، بازار، مارکیٹیں بند

جماعت اسلامی کی کال پر سیلز ٹیکس اور تاجر دوست سکیم کیخلاف ملک بھر میں تاجر برادری کی جانب سے آج مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال ہے۔ شٹر ڈاؤن ہڑتال کے باعث ملک بھر میں شہر شہر بازار، مارکیٹیں، شاپنگ سنٹرز بند رہیں گے، تاجروں کی جانب سے تاجر دوست سکیم اور ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ …

Read More »

بیلا آپریشن میں مارے جانے والے دہشت گردوں کی تصاویر منظرعام پر آ گئیں

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 25 اور 26 اگست کی درمیانی شب بی ایل اے کے دہشتگردوں نے بلوچستان میں متعدد مقامات پر حملے کیے،سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے 21 دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بیلا میں آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے 5 دہشتگردوں کی تصاویر بھی منظرِعام پر آگئیں ہیں۔ سی ٹی …

Read More »

پشین : پولیس لائن کے قریب دھماکہ 2 بچے جاں بحق 10 افراد زخمی

بلوچستان کے ضلع پشین میں دھماکے سے 2 بچے جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پشین میں دھماکا پولیس لائن کے قریب بازار میں ہوا، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ دھماکے سے قریب کھڑی ایک گاڑی مکمل تباہ ہوگئی اور دیگر گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ پولیس نے تصدیق کی ہےکہ دھما …

Read More »

کچے کے ڈاکوؤں کا پولیس قافلے پر حملہ 11 اہلکار شہید ، 7 زخمی

رحیم یار خان: کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے پولیس کے قافلے پر بڑا حملہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق رحیم یار خان میں کچے کے علاقے ماچھکہ کیمپ 2 پر ڈاکوؤں نے نفری تبدیل کرنے والی پولیس موبائلوں کو راکٹ لانچروں سے نشانہ بنایا، حملے میں 11 اہلکار موقع پر شہید جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔ ڈاکوؤں نے چھٹی سے وآپس …

Read More »

مولانا فضل الرحمان نے مبارک ثانی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پرکل ملک بھر میں یوم تشکر منانےکا اعلان کردیا

اسلام آباد: جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مبارک ثانی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پرکل ملک بھر میں یوم تشکر منانےکا اعلان کردیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ  دنیا کی کوئی طاقت عقیدہ ختم نبوت کےخلاف سازش نہیں کرسکتی، سپریم کورٹ نے مبارک ثانی کیس …

Read More »

مبارک ثانی کیس: وفاق کی درخواست منظور، متنازعہ پیرا گراف فیصلے سے حذف، کیس کا تحریری حکم نامہ جاری

مبارک ثانی ضمانت کیس میں پنجاب حکومت کی نظر ثانی درخواست میں سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کی درخواست منظور کرتے ہوئے 6 فروری  اور  24 جولائی کے فیصلوں سے معترضہ پیراگراف حذف کردیے۔ سپریم کورٹ میں مبارک ثانی ضمانت کیس میں پنجاب حکومت کی جانب سے دائر نظرثانی درخواست پر سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں …

Read More »

مبارک ثانی کیس، سپریم کورٹ نے مفتی تقی عثمانی، مولانافضل الرحمان اور دیگر علما سے معاونت لینے کا فیصلہ کیا ہے

مبارک ثانی ضمانت کیس میں پنجاب حکومت کی نظر ثانی درخواست پر سپریم کورٹ نے مفتی تقی عثمانی، مولانافضل الرحمان اور دیگر علما سے معاونت لینےکا فیصلہ کیا ہے۔ سپریم کورٹ میں مبارک ثانی ضمانت کیس میں پنجاب حکومت کی جانب سے دائر نظرثانی درخواست پر سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کر رہا ہے۔ …

Read More »