بین الاقوامی خبریں

اسرائیل اور جرمن میڈیا نے طوفان الاقصیٰ آپریشن کی نئی تفصیلات جاری کردی

عبرانی اخبار "اسرائیل ہیوم” اور جرمن اخبار ’بیلڈ‘ کی مشترکہ تحقیقات میں گٓذشتہ برس سات اکتوبر سے اسرائیلی ریاست پر القسام بریگیڈز کے طوفان الاقصیٰ آپریشن کی نئی تفصیلات جاری کی ہیں۔ اخباری تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ القسام بریگیڈز میں ایلیٹ یونٹ کے کمانڈوز جو اعلیٰ درجے کے تربیت یافتہ تھے کو پوری تفصیل، نقشوں اور منصوبہ بندی …

Read More »

فلسطینوں کو بھوکا مارنے میں اسرائیل کے ساتھ امریکہ بھی شریک ہے ،اسامہ حمدان

لبنان میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے مندوب اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی ریاست فلسطینیوں کے خلاف غزہ کی پٹی میں بھوک کو ایک جنگی حربے کے طور پر استعمال کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی شہریوں کو اسرائیلی جارحیت سے نجات اور ریلیف فراہم کرنے کے لیے فوری اور موثراقدامات کی ضرورت ہے تاکہ …

Read More »

حماس پولیٹیکل سربراہ اسماعیل ھنیہ کا ترک وزیرخارجہ اور مصری انٹیلی جنس چیف سے تبادلہ خیال

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے ترکیہ اور مصر کے سینیر حکام کے ساتھ الگ الگ فون پر بات کی اور انہیں غزہ میں جنگ بندی اور معاہدے تک پہنچنے کی تفصیلات کے بارے میں حماس کی کوششوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ دوحہ میں ھنیہ کے دفتر نے کہا کہ حماس کے سربراہ …

Read More »

شمالی غزہ اسرائیل کے دو فوجی لڑائی کے دوران مارے گئے

اسرائیلی قابض فوج نے ہفتے کی شام اعلان کیا کہ اس کے دو فوجی شمالی غزہ کی پٹی میں لڑائی کے دوران مارے گئے۔ فوج کے بیان کے مطابق رعنانا سے تعلق رکھنے والے سارجنٹ یائر ایویتان 20 سال، جو 890 ویں پیراٹروپرز بریگیڈ کا سپاہی تھا۔ شمالی غزہ کی پٹی میں ایک لڑائی میں مارا گیا۔ اکیس سالہ ریزرو …

Read More »

سربیا: اسرائیلی سفارتخانے کے باہر پولیس اہلکار تیر کمان حملے میں زخمی، حملہ آور مارا گیا

سربیا کی وزارتِ داخلہ نے بتایا کہ ہفتے کے روز بلغراد میں اسرائیلی سفارت خانے کی حفاظت پر مامور سربیا کے پولیس افسر کو ایک حملہ آور نےکمان نما ہتھیار سے حملہ کر کے زخمی کر دیا۔ افسر نے جوابی حملے میں حملہ آور پر گولی چلا دی جو مہلک ثابت ہوئی۔ وزیر داخلہ آئیویکا ڈاچچ نے ایک بیان میں …

Read More »

امریکہ نے اسرائیل کو سات اکتوبر سے لے کر اب تک 2000 پاؤنڈ وزنی ہزاروں بم بھیجے

دو امریکی حکام نے بتایا کہ بائیڈن انتظامیہ نے غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل کو بڑی تعداد میں گولہ بارود بھیجا ہے جس میں 10,000 سے زیادہ 2,000 پاؤنڈ وزنی انتہائی تباہ کن بم اور ہزاروں ہیل فائر میزائل شامل ہیں۔ یہ حکام ہتھیاروں کی ترسیل کی تازہ ترین فہرست سے آگاہ تھے۔ گذشتہ اکتوبر میں جنگ …

Read More »

عالمی برادری فلسطین میں یہودی توسیع پسندی کو روکے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے زوردے کر کہا ہے کہ صہیونی سلامتی کی وزارتی کونسل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں آباد کاری کو وسعت دینے، پانچ نئی بستیوں کو قانونی حیثیت دینے اور فلسطینی اتھارٹی کے زیر انتظام علاقوں میں قابض ریاست کے قوانین کے نفاذ کے فیصلے کی منظوری قابل مذمت ہے۔ یہ فاشسٹ قابض حکومت کی طرف سے …

Read More »

سعودی عرب کے علاقے حائل میں زلزلہ ، وہاں کےماہرین نے کیا بتایا؟

سعودی عرب میں نیشنل سیسمک مانیٹرنگ نیٹ ورک کے سٹیشنوں نے 28 جون بروز جمعہ دوپہر12 بج کر 3 منٹ پر حائل کے علاقے الشنان کے مشرق میں زلزلہ ریکارڈ کیا۔ اس کے بعد سعودی عرب میں موسمیاتی ماہرین نے اس زلزلے کی وضاحت پیش کی اور زور دیا کہ اس طرح کے محسوس کیے گئے زلزلوں کو کمزور سمجھا …

Read More »

مقبوضہ بیت المقدس :اسرائیلی پابندی کے باوجود 30 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

اسرائیلی پابندیوں کے باوجود کم از کم 30 ہزار فلسطینی نمازیوں نے مقبوضہ بیت المقدس کی مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی۔ بیت المقدس میں اسلامی اوقاف کے محکمے کے مطابق، تقریباً 30 ہزار مسلمانوں نے مقدس مقام پر نماز جمعہ ادا کی۔ صبح سویرے سے ہی اسرائیلی پولیس نے اندرون  بیت المقدس کی طرف جانے والی کئی سڑکوں …

Read More »

جنین :چھاپہ مارقابض اسرائیلی فوج پرمجاھدین کا حملہ،اسکواڈ کمانڈر ہلاک،17 زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائی کے دوران مزاحمت کاروں کے حملے میں کم سے کم ایک اسرائیلی فوجی افسر ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔ مقامی ذرائع کےمطابق جمعرات کو قابض فوج نے جنین شہر اورجنین پناہ گزین کیمپ میں گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کیا جس میں متعدد …

Read More »